چھندواڑا ،09؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے چھندواڑہ اسمبلی سیٹ سے ضمنی انتخاب کے لیے اور ان کے بیٹے نکلناتھ نے لوک سبھاانتخابات کیلئے چھندواڑہ پارلیمانی سیٹ سے کانگریس امیدوار کے طور پر منگل کو اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔پرچہ نامزدگی کرنے کے دوران دونوں سفید کرتا اور پتلون پہنے ہوئے تھے۔اس موقع پر کمل ناتھ کی بیوی الکا ناتھ اور نکلناتھ کی بیوی پریا ناتھ بھی موجود تھی۔کمل ناتھ نے پہلے فارم داخل کیا جبکہ ان کے بیٹے نکلناتھ نے ان کے چند منٹ بعد کاغذات نامزدگی داخل کی۔کمل ناتھ کا اہم مقابلہ بی جے پی امیدوار وویک بنٹی بنٹی ساہو سے ہوگا، جبکہ نکلناتھ کا اہم مقابلہ بی جے پی امیدوارنتتھن شاہ کوریتی سے ہوگا۔ساہو نیا چہرہ ہے اور اس وقت مدھیہ پردیش یوا مورچہ کمیٹی کے ریاستی صدر ہیں۔وہ پہلے بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے ضلعی صدر بھی رہ چکے ہیں۔وہیں شاہ قبائلی چہرہ، آر ایس ایس کی سوچ رکھنے والے اور سابق رکن اسمبلی ہیں۔ بی جے پی نیا چہرہ اور قبائلی چہرہ اتار کر کانگریس کو اس گڑھ میں گھیرنا چاہتی ہے، جبکہ کانگریس کمل ناتھ کے خاندان پر انحصار کررہی ہے۔چھندواڑا لوک سبھا سیٹ میں چھندواڑا اسمبلی سیٹ سمیت 7 اسمبلی حلقہ آتے ہیں۔ان میں سے تین قبائلی ہیں۔چھندواڑا لوک سبھا سیٹ سے نو دفعہ ایم پی رہے کمل ناتھ پہلی دفعہ اسمبلی انتخابات میں اتر رہے ہیں جبکہ نکلناتھ بھی پہلی دفعہ انتخابی سیاست میں اترتے ہوئے اپنے والد کی روایتی سیٹ سے الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔کمل ناتھ سال 1980 میں چھندواڑہ لوک سبھا سیٹ سے پہلی بار ایم پی بنے تھے۔